وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، 37 نکاتی ایجنڈا جاری
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کا 37 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 8 کلب کے کمیٹی روم میں صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں سالانہ پنجاب کمیشن برائے خواتین کی 2022-23 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پنجاب حکومت اور عالمی فوڈ پروگرامز کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 اور پنجاب ہیریٹیج فاؤنڈیشن ایکٹ 2005 میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی اور 15 ملین یورو کے گرین انرجی کے منصوبے جن کی مالی معاونت MW بینک جرمنی کرے گی، کی بھی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں پی پی ڈی سی ایل کے سی ای او کی دوبارہ تقرری، پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں، پنجاب پولیس کے مختلف سروس رولز میں ترامیم کی جائیں گی، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو پنجاب کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔
پنجاب کابینہ محکمہ قانون و پارلیمانی میں مانیٹرنگ سیل بنانے کی اجازت دے گی، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے صدر کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ڈرگ کنٹرول راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے لیے نام تجویز کیے جائیں گے۔
تبصرے