وزیراعظم نے اہم شخص کو عہدے سے ہٹا دیا
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے اضافی بلوں کے معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن ظفر عباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے بلوں میں اوور ریڈنگ کی گئی جس کی وجہ سےلوگوں کو اضافی اور بھاری بل بھیجے گئے۔ گریڈ 21 کے ظفر عباس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تبصرے