اوور بلنگ سے متاثرہ صارفین کو ریلیف، اہم خبر آگئی
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر داخلہ محسن نقوی نے محفوظ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کیا اور ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر داخلہ نے محفوظ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محفوظ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔
محسن نقوی نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو 3 دن میں تمام شواہد اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ڈائریکٹرز ڈسکوز کا ڈیٹا چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔وزیر داخلہ نے پاکستان بھر میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو پراڈیٹا سسٹم کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد جائیں، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے جا کر ڈیٹا اکٹھا کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ تحفظ یافتہ صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ دار فریقوں کا تعین کیا جائے۔
تبصرے