حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر سنا دی
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا کہ جنوری 2025 میں بجلی سستی ہو جائے گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی اور 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔ اس موقع پر میزبان حامد میر نے انہیں یاد دلایا کہ مریم نواز نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ اگر 200 یونٹ تک کے 1.5 کروڑ صارفین کو 24/7 سولر سسٹم دیا جائے اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔
تبصرے