دو سو یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری

نیوز ٹوڈے :   وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا کہ جنوری 2025 میں بجلی سستی ہو جائے گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی اور 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔

اس موقع پر میزبان حامد میر نے انہیں یاد دلایا کہ مریم نواز نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔اس پر اویس لغاری نے کہا کہ اگر 200 یونٹ تک کے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو سولر سسٹم دے دیا جائے جو دن رات استعمال ہو سکے اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹے جائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+