لاہور میں میٹرک طالب علم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کر لی
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: پولیس کے مطابق 15 سالہ ارسلان کی خودکشی کا واقعہ لاہور کے سرحدی گاؤں پڈانہ میں پیش آیا۔طالب علم میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر ناراض تھا اور ارسلان نے پانی کی ٹینک سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔ واضح رہے کہ لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تبصرے