عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دے دی
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارفین 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا ہے، پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے، عوام کے لیے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے۔
تبصرے