میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

سپریم کورٹ

نیوز ٹوڈے :    سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیکل کالجز میں فیسوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ میڈیکل کالجز کی فیسوں پر کون سا قانون لاگو ہوتا ہے اور فیسوں کو کون ریگولیٹ کرتا ہے؟ سپریم کورٹ ایسے کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے فیس کے حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن سے رابطہ کیا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میں نے میڈیکل فیس کے حوالے سے وزیراعظم، صدر مملکت کو خط لکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایا گیا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط کے طور پر لیا گیا تھا.

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ ریگولیٹر کے پاس جائیں، میڈیکل فیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کیا کام ہے؟ کیا آپ وہاں موجود تھے جب ریگولیٹری بنایا گیا تھا؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔بعد ازاں عدالت نے میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+