سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ امراض چشم میں مفت آپریشن کی سہولت عارضی طور پر بند
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ امراض چشم میں مفت آپریشن کی سہولت عارضی طور پر بند کر دی گئی۔سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ امراض چشم کی اصلاح کے باعث میو ہسپتال، سروسز اور جناح ہسپتال میں آنکھوں کے مفت آپریشن اب مریضوں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
میو ہسپتال میں 6 ماہ میں 18 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشن متاثر ہوئے، جنرل ہسپتال میں آنکھوں کے باقاعدہ آپریشن نہیں ہو رہے جبکہ گنگا رام میں مریضوں کو آپریشن کی لمبی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کا شعبہ امراض چشم 12 جولائی کو کھلے گا، جناح اسپتال کا شعبہ امراض چشم ایک ماہ بعد حتمی فیصلہ کرے گا جب کہ سروسز اسپتال انتظامیہ تاحال حتمی تاریخ نہیں دے سکی۔
تبصرے