وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کو 1200 سے زائد فلیٹس مفت دینے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو 1224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار مزدوروں کو ڈیتھ اینڈ میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی، جس پر مریم نواز نے مزدوروں کے لیے 6 ارب روپے۔ واجبات، موت اور شادی کی گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لیے 2 ہاسٹلز کی تعمیر کی منظوری دی اور شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں ورکرز کے لیے 1224 فلیٹس کا اعلان کیا گیا۔

مریم نواز نے محکمہ محنت میں اصلاحات، پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+