عاشورہ کے موقع پر لاہور میں موبائل سروس بند رہے گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

موبائل فون جام

نیوز ٹوڈے :   سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محرم کے دوران کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کیے جائیں گے، لاہور کی موبائل فون سروس کو جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔

پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے کہا کہ وہ پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر موبائل فون کی کم سے کم جامنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جہاں بالکل ضروری ہو موبائل فون سروس کو جام کرنے کی کوشش کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر کابینہ کمیٹی نے ڈویژنوں کے دورے شروع کر دیے ہیں، ان دوروں کے دوران محرم کی مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+