لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم آج حلف اٹھائیں گی

جسٹس عالیہ نیلم

نیوز ٹوڈے :   جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ان سے حلف لیں گے۔

 مس عالیہ نیلم ایک ممتاز قانون دان ہیں اور انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز 1996 میں کیا جبکہ 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری ہوئی۔جسٹس عالیہ نیلم نے 16 مارچ 2015 کو مستقل جج کے طور پر حلف اٹھایا۔عالیہ نیلم نے بطور جج 203 مثالی فیصلے دیے۔

جسٹس عالیہ نیلم صوبے بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی پہلی خاتون انتظامی جج بھی رہ چکی ہیں۔جسٹس عالیہ نے صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات کی سماعت کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+