مسافروں کے لیے بری خبر، کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا
- 11, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اربن موبلٹی اتھارٹی کا بورڈ اجلاس ہوا، جس میں بی آر ٹی بس کے کرایوں میں 5 روپے سے 10 روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن موبلٹی اتھارٹی کو اخراجات پورے کرنے کے لیے ہر کرایہ سے ایک روپیہ دیا جائے گا۔ بی آر ٹی سروس پشاور کے علاقے چمکنی سے نوشہرہ کے علاقے پبی تک، چمکنی سے حیات آباد تک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روڈ کو بی آر ٹی روٹ قرار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے شہری علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی ہدایت کی جب کہ بی آر ٹی بسوں میں 5 سال تک کے بچوں کو مفت سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ منصوبہ صرف کاغذوں پر نہ بنایا جائے۔ بی آر ٹی پلازوں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے عملی سطح پر بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
تبصرے