مریم نواز نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کا نوٹس لے لیا

مریم نواز اینکر پرسن عائشہ جہانزیب

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر ان کے شوہر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی  سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینکر عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے شوہر نے جھگڑے کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، 

متاثرہ اینکر کی درخواست پر پولیس نے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کو لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+