حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

جلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

نیوز ٹوڈے :   وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ جولائی سے کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا ٹیرف 46 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ جنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 6 روپے 98 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے بجلی کے فی یونٹ نرخ 61 روپے 3 پیسے ہوں گے۔بڑے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بڑے صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کو وفاقی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+