حنا پرویز بٹ کی اہم عہدے پر تقرری

حنا پرویز بٹ

 نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حنا پرویز بٹ کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا۔ مریم نواز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو 3 سال کے لیے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کر دیا۔
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ارکان میں ایم پی اے کنول پرویز چوہدری، ایم پی اے تاشفین صفدر ایم پی اے شازیہ رضوان، اور ایم پی اے نیلم جبار چوہدری شامل ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری محکمہ پولیس پراسیکیوشن بھی ممبران میں شامل ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+