عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی  سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ کے پی میں گورننس کے مسائل ہیں، بیوروکریسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آپ سے ملاقات کرنے والے چند مخصوص لوگ پارٹی کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

تاہم عمران خان نے شبلی فراز کو خیبرپختونخوا میں گورننس اور بیوروکریسی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت بھی معطل کرنے کی ہدایت کی جب کہ عمران خان نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+