ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی

نیوز ٹوڈے :   سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انتہائی مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ملالہ نے کہا کہ غزہ کے بچوں کا بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق ہے۔

علاوہ ازیں ملالہ نے افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے، عالمی رہنماؤں کو افغان لڑکیوں کے حقوق کے لیے آگے بڑھنا ہوگا-ملالہ نے کہا کہ افغان لڑکیاں اب بھی بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+