پاسپورٹ بنانے والوں کے لیے اہم خبر
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے پاسپورٹ پرنٹنگ کے لیے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ملک بھر کے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کے خاتمے کے لیے نئی پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ، 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینوں میں 1 گھنٹے میں 1000 پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور پیجز کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے پانچ سال کے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے ہو گئی ہے۔ فیس 7500 روپے، دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 6700 روپے اور ارجنٹ فیس 11200 روپے کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پانچ سالہ 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200 روپے، ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 13 ہزار، 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 20 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔ . بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے کیونکہ بیرون ممالک میں بھیک مانگنے جانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے