پاکستان میں پیک شدہ دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے مہنگا ہے
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں 18 فیصد زائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد پیک دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے مہنگا ہو گیا۔فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیک دودھ 1 ڈالر 33 سینٹ کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا ہے۔
پاکستانی پیک شدہ دودھ کے مقابلے فرانس میں پیک شدہ دودھ 10 سینٹس، ہالینڈ میں 4 سینٹس اور آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے ہندوستان میں پیک شدہ دودھ صرف 78 سینٹس میں دستیاب ہے، بنگلہ دیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش میں پیک شدہ دودھ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس صفر ہے۔فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق پیک شدہ دودھ ملک میں دودھ کی کل فروخت کا 5 فیصد ہے۔
تبصرے