وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء کرام پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اسلام آباد میں محرم کے دوران علما کے خطبہ اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالرزاق، قاری وسیم عباسی اور رضوان صافی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ شافع نجفی، علامہ طاہر اشرف۔ مولانا محمد الیاس، عبدالخالق پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے مجموعی طور پر مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء کرام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کی سفارش پر لگائی ہے
تبصرے