آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر بھاری انکم ٹیکس کا مطالبہ کر دیا، ریٹ کیا ہو گا؟
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر بھاری انکم ٹیکس کا مطالبہ کر دیا، ریٹ کیا ہو گا؟ آئی ایم ایف نے پاکستان سے نئے قرضہ پروگرام کے لیے مزید کام کرنے کو کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ماہرین نے چاروں صوبوں سے ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف ماہرین نے ہر صوبائی حکومت سے الگ الگ مذاکرات کیے جن میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا، صوبوں نے آئی ایم ایف کو زرعی آمدن پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کا پلان تیار کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی، زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح 6 لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پر عائد کی جائے گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح بھی نارمل آمدنی ہے۔ ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آئیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کیے، آئی ایم ایف نے خیبرپختونخوا کے 100 ارب روپے کے اضافی بجٹ کو سراہا۔
تبصرے