وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بہاولنگر کو ائیر ایمبولینس فراہم کر دی گئی
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر بہاولنگر کو ایئر ایمبولینس دی گئی۔منچن آباد روڈ رن وے پر ائیر ایمبولینس کا ٹیسٹ رن کیا گیا، اس موقع پر ریجنل آفیسر ایمرجنسی ریسکیو ڈاکٹر عبدالستار اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد سہیل خان خصوصی طور پر موجود تھے۔
ایم پی اے سہیل خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا وژن عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے، ائیر ایمبولینس ان لوگوں کے لیے تحفہ ہے جو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔سہیل خان نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس کی موجودگی سے بڑے اضلاع میں مریضوں کو فوری ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔
تبصرے