کتنی آمدنی پر کتنا ٹیکس؟ تاجروں کے ہوش اڑ گئے

ٹیکس

نیوز ٹوڈے :    ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم میں خوردہ فروشوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر 42 شہروں کا ویلیوایشن ٹیبل تجارتی تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ہر شہر کے تاجروں کی آمدنی کے مطابق تجویز کیا گیا تھا۔ 6 لاکھ روپے کی آمدنی پر تاجروں کے لیے 1200 روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

10 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 60 ہزار روپے اور 13 لاکھ 50 ہزار روپے کی آمدن پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔اسی طرح 18 لاکھ 33 ہزار روپے کی آمدن پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس اور 22 لاکھ 33 ہزار روپے کی آمدن پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے تاجروں کو ماہانہ اقساط میں ٹیکس ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جمعے کو تمام علاقائی ٹیکس دفاتر میں ویلیوایشن ٹیبل پر بات چیت بھی ہوگی اور ایف بی آر ایس آر او تاجروں سے مشاورت کے بعد اسے جاری کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+