تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں تھا:راناثنااللہ

راناثنااللہ

  نیوز ٹوڈے :   وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جس کی اسے توقع نہیں تھی۔
راناثنااللہ اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، اس نکتے پر فیصلہ کریں گے کہ اپیل کرنی ہے یا نہیں، تاہم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+