سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان
- 12, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا۔ آج پورے ملک اور 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، آپ نوافل ادا کریں، اللہ کا شکر ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہم نے درست کیا۔
یہ وہ حق تھا جس کے لیے ہم کہتے رہے کہ تحریک انصاف کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، پاکستان میں تحریک انصاف کو 8 اور 5 کے تناسب سے سیٹیں ملیں گی، پی ٹی آئی زندہ ہو چکی ہے، ہم کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، الیکشن کمیشن اسی ہفتے میں ہمارا انٹرا پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرے۔
تبصرے