تیز بارش؛ مریم نواز نے انتظامیہ اور واسا حکام کو میدان میں پہنچنے کا حکم دے دیا

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   لاہور میں موسلادھار بارش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے لاہور سمیت تمام شہروں میں پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک عملہ اور افسران فیلڈ میں رہیں۔مریم نواز نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بلاتعطل کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے، بارش کے بعد گلیوں، بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس سڑکیں کلیئر کرائے، ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+