حکومت کا بجلی کے بلوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں سمارٹ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ شرکاء سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی کا سستا ترین ذریعہ ہے، یہی وجہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں سولر انرجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ کام کریں گے۔

وزیراعظم نے صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی ترتیب دینے اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی کے ساتھ تعاون پر وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کی تعریف کی اور انہیں ہدایت کی کہ ملک بھر میں بجلی کے بلوں کے لیے سمارٹ میٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے اور اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+