کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 13, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
بلوچستان حکومت نے 7 اور 10 محرم الحرام کو کوئٹہ اور ، جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10 محرم کو محرم کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جب کہ 9 اور 10 محرم کو جھل مگسی، جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل سروس بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں یوم عاشور پر 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی پر رہیں گی جب کہ 7، 9 اور 10 تاریخ کو جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔ ۔
محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔
تبصرے