لاہور کے سروسز ہسپتال سے ینگ ڈاکٹرز کے اہلکاروں کو فارغ کر دیا گیا

ینگ ڈاکٹرز

نیوز ٹوڈے :   لاہور کے سروسز ہسپتال سے ینگ ڈاکٹرز کے افسران کو فارغ کر دیا گیا، سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف مجید، چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب مدثر نواز اشرفی اور سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کے صدر عدیل قریشی کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔

ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق تینوں ڈاکٹروں کی ایڈہاک تقرری مکمل ہو چکی ہے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں کی جائے گی، مذکورہ ڈاکٹرز کی مدت ملازمت 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔

 صدر وائی ڈی اے پاکستان ڈاکٹر عاطف مجید کا موقف ہے کہ حکومت نے ہمیں ٹارگٹ کیا، احتجاج کرنے پر حکومت نے انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+