سندھ کا میٹرک، انٹر کے امتحانات ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ

ے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات

نیوز ٹوڈے :   وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے وزیر تعلیم کو آن بورڈ لیا ہے اور اگلے سال سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پورے ملک کے ساتھ ایک ساتھ کرائیں گے۔انٹر بورڈ کراچی میں اسٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر جامعات و بورڈ سے سوال کیا گیا کہ سندھ میں بدترین گرمی میں امتحانات کیوں لیے جاتے ہیں۔

اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے بات کرنے آئے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سندھ میں بتدریج مارچ سے شروع ہوں گے، ہم پورے ملک کے ساتھ ایک ساتھ امتحانات کرائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+