فیصلے سے 'اچھا دیکھنے' کی جھلک، ملک میں انتشار پیدا ہوا، شرجیل میمن

شرجیل میمن

نیوز ٹوڈے :   سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فیصلے میں سی یو کے لیے اچھائی کی جھلک نظر آئی، لاڈلے نہیں قانون پر عمل ہونا چاہیے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، فیصلہ ابہام سے بھرا ہوا ہے، ملک میں انتشار پیدا ہوگیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج فیصلہ دیا ہے، اس فیصلے پر رائے دی جاسکتی ہے، تمام عدالتیں قابل احترام ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو نہ چاہتے ہوئے تسلیم کیا ہے۔

صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے لاڈلے نہیں، یہ کنفیوزڈ فیصلہ ہے، پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم اس فیصلے کو دیکھ کر قیادت کو آگاہ کرے گی، اس فیصلے کے بعد ابہام پیدا ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت ریویو میں جاتی ہے یا نہیں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+