عوام کو بڑا جھٹکا، تندور مالکان نے روٹی ایک بار پھر مہنگی کر دی
- 15, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : دو وقت کی روٹی شہریوں کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے، سرکاری ریٹ 13 روپے ہے جب کہ مارکیٹ میں 20 روپے سے کم قیمت پر روٹی دستیاب نہیں، ملیں بند ہوں یا کھلیں، عوام پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں مہنگی روٹی مل رہی ہے، حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ بھئی فلور ملز بند ہوگئیں، ہمیں بازار سے آٹا 500 روپے تک ملنا شروع ہوگیا، اب ہم 13 روپے کی روٹی کیسے بیچیں گے، کاغذ مہنگا، لکڑی مہنگی، ملازمین کے اخراجات، بجلی کے بل کے نرخ کم نہیں ہوئے۔ کیا شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ سستی روٹی دستیاب ہو سکے۔
تبصرے