فوادکا پی ٹی آئی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

فواد چوہدری

نیوز ٹوڈے :   سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں سے بات کرے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیشنل یونین آف ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف موجودہ سیاست کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں لیکن میں ان کے حالیہ فیصلوں سے حیران ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں جبکہ آصف زرداری صدارت اور دو گورنر شپ لے کر پیپلز پارٹی کی مرکزی اپوزیشن کو کھو چکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں سے بات کرے، عمران خان اور عدلیہ کو شامل کیے بغیر معاملات حل نہیں ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+