صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ

صنم جاوید

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صنم جاوید کو بلوچستان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے خلاف اسلام آباد میں کوئی مقدمہ درج نہیں، انہیں گزشتہ روز ایف آئی اے کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔ صنم جاوید کو جلد ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا ریمانڈ لے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+