شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 15, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی عدالت نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کر کے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ شیر افضل مروت پر بغیر اجازت ٹھلیاں موٹروے انٹر چینج کے قریب پلاٹ بنانے کا الزام ہے۔
تبصرے