پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سیاسی جماعت ہے، سعید غنی
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، تاہم پی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت کے پیرامیٹرز میں نہیں آتی، پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا۔ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روایتی دعوت حلیم کی تقریب میں سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جاتا ہے لیکن اس فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی رویہ بدلنا ہوگا۔ سیاست دان خود سے آگے کا سوچتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے بانی ایسا نہیں کرتے۔
تبصرے