یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے یوم عاشور پر شاندار سیکیورٹی انتظامات پر وفاقی وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کی تقریبات پرامن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی قابل تعریف ہے۔
تبصرے