آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی شائقین کے لیے بری خبر آگئی

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ

نیوز ٹوڈے :    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے یشوشی جیسوال چار مقام کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹاپ ٹین ٹی ٹوئنٹی بولرز میں کوئی پاکستانی نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے کے بعد 14ویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں سری لنکا کے وانندو ہسرنگا کا نمبر 1، ہاردک پانڈیا چار درجے نیچے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ مارکس اسٹونز، سکندر رضا، شکیب الحسن اور محمد نبی نے ایک ایک رینک حاصل کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+