عمران خان کی رہائی کے حوالے سے فچ کی خطرناک پیش گوئی
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اقتصادی ریٹنگ ایجنسی 'فچ' نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 18 ماہ تک قائم رہے گی جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مستقبل قریب کے لیے زیر حراست ہیں۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی، جیتنے والے آزاد امیدواروں کو جیل میں بند بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہروں میں احتجاج سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔فچ نے پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر اقتصادی اصلاحات نافذ کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک چلے گی۔ حکومت آئے گی اور عمران خان مستقبل قریب تک نظر بند رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوسکتی ہے، شرح سود میں بھی کمی متوقع ہے اور امکان ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14 فیصد تک لے آئے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ بہتر ہوگی۔
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈز فراہم کریں گے۔موڈیز نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسوں کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، کمزور طرز حکمرانی سے حکومتی اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
تبصرے