مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے والے ارکان کے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے والے ارکان نے فیصلے پر نظرثانی کے لیے ذاتی طور پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ارکان علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے جس میں ارکان موقف اختیار کریں گے کہ ان کے خلاف فیصلہ ان کی سنے بغیر دیا گیا۔ ان ارکان نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے درخواست دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے، بظاہر یہ ارکان ذاتی طور پر رٹ دائر کریں گے تاہم انہیں فریقین کی حمایت حاصل ہوگی۔مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے