ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے اور سستا ریلوے سفر مہنگا ہونے سے مسافر پریشان ہیں۔
تبصرے