تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ کے باہر ریلی نکالی
- 18, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی، اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔
سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد ریلی واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔ آج رہا ہونے والی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا اعلان کیا ہے۔
تبصرے