سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد کو جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پروفیسر زکریا ساجد

نیوز ٹوڈے :   جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی اور سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد آج صبح انتقال کر گئے۔پروفیسر زکریا ساجد کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی ابراہیم مسجد میں ادا کی گئی۔پروفیسر زکریا ساجد کی عمر 96 برس تھی، وہ 30 جون 1988 کو جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے ریٹائر ہوئے۔

پروفیسر زکریا ساجد کی بیٹی نے کہا کہ والد 20 سال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، والد کو نمونیہ ہوا اور وہ 6 روز سے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔سینئر صحافی مظہر عباس نے پروفیسر زکریا ساجد کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زکریا ساجد ایک لیجنڈ تھے، جامعہ کراچی میں زکریا ساجد کے نام سے لائبریری قائم کی جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+