ملک میں 11 سال بعد نیشنل ڈرگ سروے کیا جائے گا
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : نیشنل ڈرگ سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر مقامات سے بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے قومی مشن کی تکمیل پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے ہر صورت میں جامع اور مستند ہونا چاہیے۔ ایک مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے شعبے میں جامع اور تفصیلی فیصلے کرنا ممکن ہو گا۔ انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اے این ایف اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کو مشترکہ طور پر سروے کرنے کا طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونہ کی شکل اور ٹائم لائن مرتب کرنی چاہیے۔۔یاد رہے کہ آخری نیشنل ڈرگ سروے 2013 میں کیا گیا تھا۔
تبصرے