انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز

نیوز ٹوڈے :    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔

 ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو  بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے آج ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بے مثال کچھ کر دکھایا۔برینڈن میک کولم کے کوچ بننے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ حکمت عملی کے لیے مشہور انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹیم ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف زیک کرولی ایک وکٹ پر آؤٹ ہوئے لیکن بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو صرف 4.2 اوورز (26 گیندوں) میں 50 رنز تک پہنچا دیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی تیز ترین ففٹی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 1994 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 4.3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے ۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر 416 رنز بنا لیے ہیں۔انگلش ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+