خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

تنخواہوں میں مزید اضافے

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا جسے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کے لیے 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھی وفاقی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+