تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، طارق فضل چوہدری
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی نے تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر بہت بڑی غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے ایک رائے ہے اور ہم سادہ اکثریت والی حکومت نہیں، اس حوالے سے تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی بات کسی نے نہیں کی اور نہ ہی کسی کو سوچنا چاہیے، یہ ہمارا آئینی ادارہ اور سب سے بڑی عدالت ہے، اس کا حکم واضح ہے۔ لیکن حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے منع کرنے کی وجہ سے عمران خان اپنے چار سالہ دور حکومت میں اپنے بیٹوں سے نہیں ملے۔
حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے، اس پر آئینی طریقے سے عمل ہو گا: رانا ثناء اللہ۔
پی ٹی آئی کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، کسی جماعت پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ
تبصرے