دورہ چین کے دوران پنجاب پولیس کے 2 اعلیٰ افسران آپس میں لڑ پڑے

پنجاب پولیس

نیوز ٹوڈے :  چین کے دورے کے دوران پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران آپس میں لڑ پڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پولیس سروس کا 12 رکنی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے چین میں تھا۔

10 روزہ ٹریننگ یکم سے 12 جولائی تک تھی۔ وفد کی قیادت سپیشل برانچ راولپنڈی کے ایس ایس پی فضل حامد کر رہے تھے۔وفد میں ایس ایس پی سید کرار حسین، ایس ایس پی محمد بن اشرف، ایس پی اویس شفیق، ایس پی انعم فریال، بشریٰ نثار، اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بنگال خان اور طیب وزیر شامل تھے۔

کاشغر ایئرپورٹ پر پنجاب پولیس کے دو اعلیٰ افسران میں ہاتھا پائی ہو گئی، جس میں اہلکاروں نے ایک دوسرے کو گالی گلوچ کی، وفد میں شامل چینی اہلکار اور خواتین پولیس اہلکار ایک دوسرے کو بچانے میں کامیاب ہو گئیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو آج اپنے دفتر طلب کرلیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+