کراچی میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 22 جولائی کو ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13، 23 جولائی سے روٹ نمبر 12 کھوکھراپار کی بجائے قائد آباد، کورنگی میمن گوٹھ سے ٹاور تک چلے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن سے شبیہان الیکٹرک بس کا نیا ای وی 4 روٹ 24 جولائی اور روٹ نمبر 8 یوسف گوٹھ سے ٹاور تک 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں، نئے روٹس کا مقصد شہریوں کو سستی، آسان اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت کی جائے، شہریوں کی سہولت کے لیے مزید بسیں لائیں گے اور نئے روٹس شروع کریں گے۔
تبصرے